گمشُدہ نظم
.
رات اک نظم کے مصرعے ہوئے نازل مجھ پر
میں نے سوچا
کہ اُٹھوں اور انھیں تحریر کروں
پھر یہ سوچا کہ نہیں صبح سہی
اس سمے کون اُٹھے
جانے کہاں ہو گا قلم اور کاغذ
اور پھر ساتھ جو سوئی ہے وہ ڈسٹرب نہ ہو
صبح سہی
صبح اُٹھا تو نہ وہ نظم رہی اور نہ خیال
ناشتہ کرتے ہوئے میں نے بہت کوشش کی
گم شدہ نظم کے مصرعے نہ مگر یاد آئے
.
خالد شریف

گمشُدہ نظم . رات اک نظم کے مصرعے ہوئے نازل مجھ پر …
Comments
One response to “گمشُدہ نظم . رات اک نظم کے مصرعے ہوئے نازل مجھ پر …”
-
ایسا ہی ہوتا ہے
اگر ذہن میں گردش کرتے خیالات کو فورا ضبط تحریر میں نہ لایا جائے تو کچھ دیر بعد ہی وہ ذہن سے کوچ کر جاتے ہیں
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔