پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گلزار صاحب نے مختصر تاثراتی افسانے میں خاص مقام حا…

گلزار صاحب نے مختصر تاثراتی افسانے میں خاص مقام حاصل کر لیا تھا۔۔ چنانچہ ایک مرتبہ طے ہوا کہ پاکستانی ہدایت کار و پیش کار ایواب خاور اور حسن ضیاء گلزار صاحب کے افسانوں پر ڈرامے بنائیں گئے، سو مختلف افسانوں کا انتخاب کر کے ایک دلآویز جڑاؤہار تیار کیا گیا جسے " گلزار کلاسیک " کا نام دیا گیا۔۔

یہ سیریز پاکستان کے ایک ٹی وی چینل پر نشر ہوئی اور کاروباری طور پر خاصی کامیاب رہی۔۔

جب ڈرامے کی آمدنی گلزار صاحب کو پیش کرنے کی بات ہوئی تو انہوں نے حسن ضیاء کو ہدایت کی کہ سارا منافع
" بابا " کی نذر کر دیا جائے۔۔ حسن ضیاء خاص طور پہ لاہور گئے اور وہ رقم قاسمی صاحب کو احترام اور ممنونیت کے ساتھ پیش کی گئی۔۔

یہ ایک ایسے فنکار کی جانب سے اپنے استاد کو ہدیہ تبریک تھا جس نے ایک بار کہا تھا کہ اگر وہ غالب کے دور میں زندہ ہوتا اور استطاعت رکھتا تو غالب کے سبھی قرض چکا دیتا۔۔

عرفان جاوید صاحب
••••
حوالہ : گلزار نامہ
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2799677780262737