کیمیکلز سے تیار کردہ دودھ
ایک وقت تھا جب کسی گاؤں کے آٹھ دس گوالوں میں سے ایک دو دودھ میں پانی ملانے کے حوالے سے بدنام ہوتا تھا لیکن وہ بھی دودھ میں پانی ملاتے ہوئے دودھ اور پانی کا ایک تناسب برقرار رکھتا تھا
پھر گوالوں نے دودھ سے کریم نکلوانے شروع کر دی اور دودھ میں خشک پاؤڈر یا سنگھاڑے کا آٹا ملانا شروع کر دیا ۔ یہ پاؤڈر دودھ کو گاڑھا کر دیتا تھا لیکن دودھ کے نیچے اس کی تہہ نظر آ جاتی تھی ۔
اس کے بعد گوالوں کی مقامی سائنس نے مزید ترقی کی اور مصنوعی دودھ کی تیاری شروع کر دی ۔
اب صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ کچھ گوالے بھینسوں کا دودھ اکٹھا کرنے کی بجائے مختلف کیمیکلز ڈال کر واشنگ مشین کے زریعے دودھ تیار کرتے ہیں ۔ بھینس سے دودھ حاصل کرنے کی ایک حد ہوتی ہے لیکن کیمیکلز ملا کر واشنگ مشین سے دودھ تیار کرنے کی کوئی حد نہیں ہوتی ۔ جتنا زیادہ دودھ فروخت کر سکیں ، اتنا زیادہ تیار کر لیتے ہیں ۔
گھروں میں دودھ استعمال کرنے والے لوگوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہوتی ہے اس کے علاؤہ خواتین ، بوڑھے لوگ ، مرد سب کچھ نہ کچھ مقدار میں دودھ استعمال کرتے ہیں جب کہ وہ دودھ صرف کیمیکلز ہوتے ہیں ۔ بیمار شخص دودھ پی کر مزید بیمار ہو جاتا ہے
کیمیکلز سے تیار کردہ مصنوعی دودھ اتنا نقصان دہ ہے کہ حکومت کو اس جعلی دودھ کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہیے ۔
منتخب
Source