پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کیسی شب ہے ایک اک کروٹ پہ کٹ جاتا ہے جسم میرے بست…

کیسی شب ہے ایک اک کروٹ پہ کٹ جاتا ہے جسم
میرے بستر میں یہ تلواریں کہاں سے آ گئیں
…
ظفر گورکھپوری کا یومِ وفات
July 30, 2017

ظفر گورکھپوری کی پیدائش 5 مئی 1935 کو ہوئی۔ بہت چھوٹی عمر میں ممبئی آگئے اور پھر یہیں کے ہورہے۔ درس وتدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ شروع سے ہی مختلف سماجی تنظیموں سے ان کی وابستگی رہی۔ 1951 ترقی پسند تحریک سے منسلک ہوئے۔ ممبئی میں سجاد ظہیر، علی سردار جعفری، کرشن چندر، مجروح سلطان پوری، راجندر سنگھ بیدی،کیفی اعظمی اور جانثار اختر کی صحبت میں ظفر کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ نئی فکر اور تازہ تر تخلیقی اظہار کی حامل ظفر کی شاعری سے اس کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ ظفر نے غزل کے علاوہ نظم اور دوہے کی صنف کو خوب برتا۔
ظفر گورکھپوری کے ۸ شعری مجموعے شائع ہوئے۔ ’تیشہ‘ ’وادی سنگ‘ ’گوکھرو کے پھول‘ ’چراغ چشم تر‘ ’آپار کامنظر‘ ’زمین کے قریب‘ ’ناچ ری گڑیا‘(بچوں کے لئے شاعری)’سچائیاں‘(بچوں کے لئے شاعری)
ظفر گورکھپوری 30 جولائی 2017ء کو بھارتی شہر ممبئی میں 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
…
پتھر سلگ رہے تھے کوئی نقشِ پا نہ تھا
ہم اس طرف چلے تھے جدھر راستہ نہ تھا
پتوں کے ٹوٹنے کی صدا گھٹ کے رہ گئی
جنگل میں دور دور ہوا کا پتا نہ تھا
….
یہ آسمان ظفر ہم پہ بے سبب ٹوٹا
اڑان کونسی ہمنے بچا کے رکھی تھی
رکھ دیا کس نے مرے شانے پہ اپنا گرم ھاتھ
مجھ شکستہ پا میں رفتاریں کہاں سے آ گئیں
…