پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کھویا گیا ہُوں دے کے پتا نامہ بر کو میں اپنی خبر ک…

کھویا گیا ہُوں دے کے پتا نامہ بر کو میں
اپنی خبر کو جاوں الہیٰ کدھر کو میں ؟

میرا طریقِ عشق جُدا ہے جہان سے
چلتا ہُوں چھوڑ چھوڑ کے ہر رہگزر کو میں

دونوں میں ایک تو نکل آئے گا سخت جاں
دیکھوں گا آج دل سے لڑا کے جگر کو میں

داغ دہلوی
…
بشکریہ صوبی بتر