پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کچھ رُوپ نگر کا ذکر کرو کچھ رنگ محل کی بات کرو رنگ…

کچھ رُوپ نگر کا ذکر کرو کچھ رنگ محل کی بات کرو
رنگین فضا ہے محفل کی رنگین غزل کی بات کرو

رندوں کو نہ اب ٹالو کل پر رندوں سے نہ کل کی بات کرو
تم آج ہمارے ساقی ہو، تم آج نہ ہلکی بات کرو

ہے صبحِ بنارس رُوپ اس کا تو شامِ اودھ گیسو اس کے
وہ میری غزل ہے میری غزل، تم میری غزل کی بات کرو

تقریر کی لذت بے معنی تحریر کی نُدرت لاحاصل
یہ فکر و عمل کی ہے دنیا کچھ فکر و عمل کی بات کرو

بیٹھے ہو عزیز اپنے ایسے احباب کی رنگیں محفل میں
توبہ کے تصور سے پہلے ایماں کے خلل کی بات کرو

(عزیز وارثی)