پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کچھ بے جان چیزوں سے میرے سوال یہ چٹنی کوٹتے ہوئے چھینٹ کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ س…

کچھ بے جان چیزوں سے میرے سوال
یہ چٹنی کوٹتے ہوئے چھینٹ کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ سیدھا آنکھ میں جانا ہے؟
یہ بیڈ یا صوفے سے اٹھتے ہوئے جوتی کے ایک پیر کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ بیڈ یا صوفے کے نیچے گھسنا ہے؟
یہ جس دن کہیں کہ صبح جانے سے پہلے کپڑے استری کر لیں گے بجلی کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ غائب ہو جانا ہے ؟
یہ قینچی کو کیسے پتہ چلتا ہے اب میری ضرورت ہے غائب ہو جانا ہے؟؟
یہ ماچس کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ آخری تیلی بچی ہے جلدی سے بجھ جانا ہے ؟؟
یہ چاولوں کو کیسے پتہ چلتا ہے آج مہمان آنے ہیں تھوڑا نرم پکنا ہے؟
یہ گوشت کو کیسے پتہ چلتا ہے آج کسی نے جلدی کھانا کھانا ہے آج دیر سے گلنا ہے ؟؟؟
یہ لمبے ناخنوں کو کیسے پتہ چلتا ہے کوئی فنکشن آ رہا ہے ٹوٹ جانا ہے ؟؟
مووی دیکھتے ہوئے ٹی وی میں کوئی سین آ جائے یا آواز کم کرنی ہو تو ریموٹ کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ چھپ جانا ہے ؟؟؟
جب رات کے ایک دو بجے خاموشی سے کچن میں جاو تو یہ ایک پلیٹ یا گلاس کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ گر کر شور کرنا ہے ؟؟؟
رات کو جب آپ پہلے ہی ڈر رہے ہوں تو یہ بے جان چیزوں جیسے ٹی وی ،فریج ،اے سی کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ بند ہو کر بھی کیسے آوازیں نکا ل کر اور ڈرانا ہے ؟؟؟؟
کیا آپ کو بھی کسی بے جان چیز سے کوئی سوال پوچھنا ہے تو کمنٹ میں پوچھ لیں!

منتخب



Source