کِس کی چشمِ مست یاد آتی رہی
نیند آنکھوں سے مری جاتی رہی
دل تو شوقِ دید میں تڑپا کیا
آنکھ ہی کم بخت شرماتی رہی
زندگی سے ہم رہے نا آشنا
سانس گو آتی رہی جاتی رہی
عمر بھر ناظرؔ رہے صحرا نورد
بزمِ گُلشن گرچہ یاد آتی رہی
خوشی محمد ناظرؔ
المرسل: فیصل خورشید
مزید پڑھیں: خوشی محمد ناظر کی غزلیں — Khushi Mohammad Naazir Ghazals کی مزید غزلیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔