پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کلکتہ احسان فرَاموش ہے- پرسن کُمار مکھوپادھیائے …

کلکتہ احسان فرَاموش ہے-
????پرسن کُمار مکھوپادھیائے ????
ناشکرے کلکتہ، تم اپنی ترقی اور اپنے نظم و نسق سے چمٹے ہوئے ہو
________تم آرام سے بیٹھے ہوئے ہو، اپنی للت کلاؤں، رابندر سدن،
کلا مندر کے بیج، اور تمہارے نیچے، باغی جوانوں کی لاشیں، لہو
اور ہڈیاں دَبی ہوئی ہیں، فٹ پاتھ پر، حوالاتوں میں-تمہارے مہذب شہری
بھکاری کے چولھے پر ہر روز پانی انڈیل دیتے۔ ہیں_______اور ہوائی حملوں کا کوپ جاری رہتا ہے
بلیک آوٹ کی مشقوں کے ساتھ-انھیں اس سب کا مزہ لینے دو
"امن دستے کے، لوگوں نے کس طرح کسان لڑکیوں کی عصّمت دری کی
جبکہ وہ انھی کے لیے چاول چھپا کر لائی تھیں—"
انھیں سب کا مزہ لینے دو______نوکری سے نکالا ہوا مزدور کس طرح بھاگ کھڑا ہوا پولیس کی گاڑی دیکھتے ہی فٹ پاتھ پر اپنی لوٹ کا مال چھوڑ کر—-
انھیں مزہ لینے دو____آج اس سب کا مزہ لینے دو
اس لیے کہ لہو سے سینچی دھان کی کھیتی کسان کی کٹیا تک پہنچ نہ سکے
اس لیے کہ استحصال جاری رہے اور درندے پنپتے رہیں،
ہر گاؤں کو ابھی کچھ اور چاہیے____(اب ہم چپ ہو جائیں)
اور اسی کارن یہ ضروری ہے کہ شہروں کا نظم و نسق قائم رہے
پس کلکتہ_______تم اپنی ترقی، اپنے نظم و نسق سے چمٹے رہو
اپنے یوُاوانی سمینار، باٹک، ڈہلیا، اور روزمرہ کے دوسروں درشنوں سے
⚫⚫⚫(پرسن کمُار مکھوپادھیائے:-چھٹے دہے کے ایک معروف شاعر تھے نئی بنگالی شاعری کو ایک واضح سمیت دینے میں سرگرم رہے )
????شہر خوں آشام "سے،(شیم حنفی )
ناشر و طابع:-بَلراج مین رَاء
شعور" پبلیکیشنز نئی دہلی
انتخاب و ٹایپنگ
⚫احمد نعیم مالیگاؤں ممبئی بھارت

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2919779068252607