کلام سید محی الدین حیدرآبادی
غلام حلقه بگوشِ رسول و ساداتم
زهے نجات نمودن حبیب آیاتم
میں رسول اکرم اور سادات کا غلام ہوں۔
ہماری نجات کے لیے یہ کتنی محبوب نشانیاں موجود ہیں۔
کفایت است ز روحِ رسول و اولادش
همیشه در دو جهاں جملۀ مهمّاتم
رسول کریم اور آپؐ کی اولاد کی ارواح دونوں جہاں کے جملہ مہمات کے لیے کفایت کرنے والی ہیں۔
ز غیر آلِ نبی حاجتے اگر طلبم
روا مداری کے از هزار حاجاتم
اگر میں آلِ نبیؐ کے وسیلہ کے بغیر مانگوں تو ہزار حاجتوں میں سے ایک بھی حاجت پوری نہ ہو
دلم ز حبِّ محمد پُر است و آلِ مجید
گواهِ حالِ منست ایں همه حکایاتم
میرا دل حبِ محمدﷺ اور آپؐ کی برگزیدہ آل کی محبت سے معمور ہے۔
میرا حال اس بات کا گواہ ہے
چوں ذرّه ذرّه شود ایں تنم بخاکِ لحد
تو بشنوی صلوات از جمیع ذرّاتم
جب قبر میں میرا تن خاک میں ذرہ ذرہ ہو جائے گا
تو تم میرے جسم کے تمام ذرات خاکی سے صلوٰۃ کی آوازیں سنو گے
غلامِ خادمِ خدامِ خاندانِ تو ام
ز خادمی تو دانم بود مهاباتم
یا نبی اللہ! میں آپؐ کے خاندان کے خادموں کے خادم کا بھی غلام ہوں۔ مجھے جو یہ رتبہ ملا ہے وہ اسی غلامی کے باعث ملا ہے
سلام گویم و صلوات با تو هر نفسے
قبول کن بکرم ایں سلام و صلواتم
میں ہر سانس کے ساتھ اور ہر دم آپؐ پر سلام پڑھتا ہوں۔ اسے از راہِ کرم یہ سلام قبول فرما لیجئے
گناه بے حد من بیں تو یا رسول اللّٰه!
شفاعتے بکن و محو کن خیالاتم
یا رسول اللہ! میرے گناہ بے حد و حساب ہیں،
آپ میری شفاعت کیجئے اور میری پریشانیوں کو ختم کیجئے
ز هر که بدتر ازو نیست من ازو بترم
ندانم اینکه بتو چوں شور ملاقاتم
میں اپنے آپ کو ہر بدتر انسان سے بھی برا سمجھتا ہوں۔ نادم ہوں کہ آپؐ سے ملاقات پر کس طرح منہ دکھاؤں گا
ز نیک و بد همه داند که من محمدی ام
خلائقے که کند گوش بر ملاقاتم
ہر اچھا اور برا آدمی جانتا ہے کہ میں محمدی ہوں۔ اسی لیے ملاقات پر لوگ میری باتوں پر توجہ دیتے ہیں۔
بگوئی محؔی که بهرِ نجات می گویند
درودِ سرورِ کونین در مناجاتم
محی الدین! اپنی مناجاتوں میں تم بھی سرورِ کونینﷺ پر درود و سلام پڑھو، کیونکہ دیگر لوگ بھی مشکلات سے نجات کی خاطر یہی درود ہی پڑھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2753098051587377

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔