نعتِ رسول مقبول ﷺ – دلشاد نسیم نبیﷺ کے عشق میں ہر…

نعتِ رسول مقبول ﷺ – دلشاد نسیم

نبیﷺ کے عشق میں ہر بات ہی بھلا کے چلیں
چلو مدینے میں سر اور نظر جھکا کے چلیں

کہ جس زمین پہ محبوبِ حق کا ڈیرہ ہے
وہیں پہ دیپ عقیدت کے ہم جلا کے چلیں

کہاں پہ میں ہوں کہاں پہ ترا خیال نبی ﷺ
چلو کہ دل سے سبھی وسوسے مٹا کے چلیں

زمانے والوں کے غم کا علاج آپ نبیﷺ
اسی لئے تو زمانے کو ہم بھلا کے چلیں

نبیﷺ کی آل کو پیاسوں سے ایک نسبت ہے
تو کیوں نہ پیاس لبوں پہ ہی ہم سجا کے چلیں