کشاکش
نظر فریب تو ہے گردِ راہ اے ساتھی
پر اِس غبار میں کوئی سوار ہے کہ نہیں؟
فضا میں سُرمئی کُہرا نظر جو آتا ہے
کسے خبر کہ وہ ابرِ بہار ہے کہ نہیں؟
شراب ہے تو نگاہوں کے سامنے، لیکن
بقدرِ حوصلۂ بادہ خوار ہے کہ نہیں؟
یہ دامِ برگ و شگوفہ ہٹے تو ہم دیکھیں…
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔