اک دامن میں پھول بھرے ہیں اک دامن میں آگ ہی آگ یہ…
اک دامن میں پھول بھرے ہیں اک دامن میں آگ ہی آگ
یہ ہے اپنی اپنی قسمت ، یہ ہیں اپنے اپنے بھاگ
راہ کٹھن ہے، دور ہے منزل، وقت بچا ہے تھوڑا سا
اب تو سورج آ گیا سر پر سونے والے اب تو جاگ
پیری میں تو یہ سب باتیں زاہد اچھی لگتی ہیں
ذکر- عبادت بھری جوانی میں جیسے بے وقت کا راگ
اوروں پر الزام تراشی فطرت ہے ہم لوگوں کی
سچ پوچھو تو پال رکھے ہیں ہم نے خود زہریلے ناگ
… More