پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کتنے ہی فسانے یاد آئے کتنے ہی سہارے یاد آ…

کتنے ہی فسانے یاد آئے کتنے ہی سہارے یاد آئے
طوفان نے بانہیں پھیلا دیں جس وقت کنارے یاد آئے

دیوار سے لگ کر سوچوں کی امید کا سارا دن گزرا
جب رات ہوئی تو ہم کو بھی سب خواب ہمارے یاد آئے

پیمانِ وفا کے سینے سے پھر آج لہو ٹپکا جامی
جو راہ میں تھک کر بیٹھ گئے احباب وہ سارے یاد آئے

(خورشید احمد جامی)


Comments

2 responses to “کتنے ہی فسانے یاد آئے کتنے ہی سہارے یاد آ…”

  1. واہ واااااہ واااااااااااااااااااااہ

جواب دیں