پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جس طرح بہزاد لکھنوی صاحب کا ایک منفرد مقام ہے ادبی…

جس طرح بہزاد لکھنوی صاحب کا ایک منفرد مقام ہے ادبی دنیا میں۔۔۔اسی طرح مختار احمد (عزم بہزاد) بھی انفرادی شناخت رکھتے تھے ۔اگر یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ عزم بہزاد کو شاعری ورثے میں ملی تھی
ان کا مشہور شعر۔۔۔۔
ہمارے لہجے میں یہ توازن بڑی صعوبت کے بعد آیا
کئ مزاجوں کے دشت دیکھے کئی رویوں کی خاک چھانی
۔۔۔۔۔۔۔۔ان کی ایک غزَل کے اشعار ملاحظہ کیجئے
اس آنکھ سے وحشت کی تاثیر اٹھا لایا
میں جاگتے رہنے کی تدبیر اٹھا لایا
میں نیت شب خوں سے خیمے میں گیا لیکن
دشمن کے سرہانے سے شمشیر اٹھا لایا
وہ صبح رہائی تھی یا شام اسیری تھی
جب میں در زنداں سے زنجیر اٹھا لایا
آوارہ مزاجی پر حرف آنے سے پہلے ہی
دل تیرے تغافل کی تصویر اٹھا لایا
اے خواب پذیرائی تو کیوں مری آنکھوں میں
اندیشۂ دنیا کی تعبیر اٹھا لایا
وہ سنگ ملامت تھا جس کو ترا دل کہہ کر
اس کوچے سے مجھ جیسا رہگیر اٹھا لایا
اس شخص سے میں سب کو عجلت میں ملا بیٹھا
اور اپنے لیے کیسی تاخیر اٹھا لایا
میدان شکایت سے کیا اپنے سوا لاتا
اک رنج تھا میں جس کی تعمیر اٹھا لایا
اس بزم سخن میں ہم کیا پہنچے کہ شور اٹھا
لو عزمؔ کوئی زخمی تحریر اٹھا لایا
…
از۔ حکیم خلیق الرحمٰن