کتنے موسم سرگرداں تھے مجھ سے ہاتھ ملانے میں
میں نے شاید دیر لگا دی خود سے باہر آنے میں
ایک نگاہ کا سناٹا ہے ، اک آواز کا بنجر پن
میں کتنا تنہا بیٹھا ہوں قربت کے ویرانے میں
آج اس پھول کی خوشبو مجھ میں پیہم شور مچاتی ہے
جس نے بے حد عجلت برتی کِھلنے اور مرجھانے میں
ایک ملال کی گرد سمیٹے میں نے خود کو پار کیا
کیسے کیسے وصل گزارے ہجر کا زخم چھپانے میں
جتنے دکھ تھے جتنی امیدیں سب سے برابر کام لیا
میں نے اپنے آئندہ کی اک تصویر بنانے میں
ایک وضاحت کے لمحے میں مجھ پر یہ احوال کھلا
کتنی مشکل پیش آتی ہے اپنا حال بتانے میں
پہلے دل کو آس دلا کر بے پروا ہو جاتا تھا
اب تو عزم بکھر جاتا ہوں میں خود کو بہلانے میں
(عزم بہزاد)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی
I probably took a long time to come out of myself
The silence of a glance, the barrenness of a voice
How alone I am sitting in the desert of proximity
Today, the fragrance of this flower makes me cry.
The one who was in a hurry to open and wither
Gathering around a grief I crossed myself
How we spent meeting to hide the wound of separation
All the sorrows were there, all the hopes were equal to everyone.
Me in making a picture of my future
In a moment of clarification, this story revealed to me.
How difficult it is to tell your condition
Earlier I used to become careless by giving hope to my heart.
Now I get scattered in making myself happy.
(Determination of Jahzad)
Marsal :-: Abul Hasan Ali Nadvi
مزید پڑھیں: عزم بہزاد کی غزلیں — Azm Bahzad Ghazals کی مزید غزلیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔