کبھی صورت جو مجھے، آ کے دکھا جاتے ہو
دن مری زیست کے کچھ اور، بڑھا جاتے ہو
اک جھلک تم جو ____ لبِ بام دکھا جاتے ہو
دل پہ اک کوندتی بجلی سی، گرا جاتے ہو
میرے پہلو میں تم آؤ، یہ کہاں میرے نصیب
یہ بھی کیا کم ہے __ تصوُّر میں تو آ جاتے ہو
تازہ کر جاتے ہو تم، دل میں پرانی یادیں
خوابِ شیریں سے، تمنّا کو جگا جاتے ہو
اتنی ہم کو بھی دکھاتے ہو، مسیحا نفسی
حسرتِ مردہ کو ___ آ آ کے جلا جاتے ہو
نگہِ لطف میں ______ جادو ہے تمھاری جاناں
سارے شکوے گلے، اک پل میں بھلا جاتے ہو
شعلہٗ طور سے تو، وادئ ایمن ہی جلا
تم جہاں آتے ہو اک __ آگ لگا جاتے ہو
ہے تو نیرنگؔ وہی عشق کا _رونا دھونا
انہی باتوں میں نیا، رنگ دکھا جاتے ہو
غلام بھیک نیرنگ
مزید پڑھیں: غلام بھیک نیرنگ کی غزلیں — Ghulam Bhik Nairang Ghazals کی مزید غزلیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔