اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

میں ہر اک پل کا شاعر ہوں ہر اک پل میری کہانی ہے ہر…


میں ہر اک پل کا شاعر ہوں
ہر اک پل میری کہانی ہے
ہر اک پل میری ہستی ہے
ہر اک پل میری جوانی ہے
میں ہر اک پل کا شاعر ہوں

رشتوں کا روپ بدلتا ہے، بنیادیں ختم نہیں ہوتیں
خوابوں اور امنگوں کی، معیادیں ختم نہیں ہوتیں
اک پھول میں تیرا روپ بسا، ایک پھول میں میری جوانی ہے
اک چہرہ تیری نشانی ہے اک چہرہ میری نشانی ہے

میں ہر اک پل کا شاعر ہوں
ہر اک پل میری کہانی ہے
ہر اک پل میری ہستی ہے
ہر اک پل میری جوانی ہے
میں ہر اک پل کا شاعر ہوں

تجھ کو مجھ کو جیون امرت اب ان ہاتھوں سے پینا ہے
ان کی دھڑکن میں بسنا ہے ان کی سانسوں میں جینا ہے
تو اپنی ادائیں بخش انہیں میں اپنی وفائیں دیتا ہوں
جو اپنے لیے سوچی تھی کبھی وہ ساری دعائیں دیتا ہوں

میں ہر اک پل کا شاعر ہوں
ہر اک پل میری کہانی ہے
ہر اک پل میری ہستی ہے
ہر اک پل میری جوانی ہے
میں ہر اک پل کا شاعر ہوں
ساحر لدھیانوی
…….
بشکریہ طاہر جولانی