کبھی تم نے اپنے گلے کے پھندے کو دیکھا ہے۔ سانس گھٹی ہوئی، آنکھیں باہر نکلی ہوئیں۔ یہ دوسروں سے تصدیق کا پھندا ہے۔ تم دوسروں کے سامنے خوش، کامیاب، مکمل اور پر باش رہنا چاہتےہو ان کو خوب تر ہو کر دکھانا چاہتے ہو۔ اس پھانسی کو اتار پھینکو۔ اس طفرے کو دفع کرو۔ اس کی بدولت تم ایک جھوٹی خواہش میں مبتلا ہو۔ اس جھوٹی خواہش سے تم تقویت حاصل کرتے ہو لیکن یہی خواہش تمھاری ساری توڑ پھوڑ کی بنیاد ہے۔
آج ایک فیصلہ کر لو کہ تمھیں کیا چاہئے۔ اپنی زندگی یا دوسروں کی مہر تصدیق!!!
اشفاق احمد
بابا صاحبا سے اقتباس

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔