:چو باد عزمِ سرِ کوئے یارخواہم کرد:
حافظ شیرازی
ہَوا ہی بن کے گُزر تا بہ یار کر لیں گے
شمیمِ دوست سے دَم مُشکبار کرلیں گے
جو عِلم و دِین کے اعزاز و تمغے حاصِل ہیں
نثارِ نقشِ قدومِ نِگار کر لیں گے
صبا کہاں ہے، کہ ہم خُوں گِرفتہ گُل کی طرح!
یہ جاں فِدائے بُوئے زُلفِ یار کر لیں گے
خراب ہونگے کسی یادِ چشم میں پِھر کے
بِنائے عہدِ قدِیم اُستوار کرلیں گے
فضُول بے مے و معشوق عُمر جاتی ہے
نِکمّے رہ چُکے، اب کوئی کار کر لیں گے
بہ مہرِ یار ہُوا صُبح شمع سے روشن
کہ عُمر طے، تو یہی کروبار کر لیں گے
نفاق و مکر سے حافِظؔ صفائے دِل معلُوم
طَرِیقِ رِندی و عِشق اختیار کرلیں گے
حافظؔ شیرازی
ترجمہ احتشام الحقی دہلوی

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔