پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پیش تو ہو گا عدالت میں مقدمہ بیشک جرم قاتل ہی کے…

پیش تو ہو گا عدالت میں مقدمہ بیشک
جرم قاتل ہی کے سر ہو یہ ضروری تو نہیں
۔۔
غافل نگاہ ہوش سے رنگ چمن کو دیکھ
پروردۂ خزاں ہے زمانہ بہار کا
۔۔
وہ بادہ نوش حقیقت ہے اس جہاں میں رواں
کہ جھوم جائے فلک گر اسے خمار آئے
…
جگت موہن لال رواںؔ
1889-1934
رواں، جگت موہن لال
نام جگت موہن لال، رواں تخلص۔ 14؍جنوری1889ء کو قصبہ مورانواں، ضلع سیتاپور(یوپی) میں پیدا ہوئے۔ فارسی اور عربی کی تعلیم اناؤ کے مکتب میں مولوی سبحان خاں سے پائی۔ انٹرنس درجہ اول میں پاس کیا۔ ایف اے ، بی اے کینگ کالج،لکھنؤ سے پاس کیا اور کالج میں اول آئے۔ ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں بھی حاصل کی۔ پیشہ اڈووکیٹ، اناؤ(اودھ)۔ عزیز لکھنوی سے تلمذ حاصل تھا۔ رباعیات کہنے میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔ قدیم عمارتوں کے دیکھنے کا خاص شوق تھا۔ ۲۶؍ ستمبر ۱۹۳۴ء کو اناؤ میں انتقال کرگئے۔