پہلی برف باری
ہَیرمان ہَیسے کی ایک نظم
(Erster Schnee / Hermann Hesse)
ہرے بھرے تھے تم، اے سال! بوڑھے ہو گئے ہو
ہے برف تمہارے بالوں میں، دِکھتے ہو مرجھائے ہوئے
تھکے تھکے ہو، قدم ملا کر موت بھی ساتھ ہی چلتی ہے
تمہارا ہم سفر ہوں، ساتھ مروں گا میں
خوف کی ڈگر پہ دل ہچکچاتا ہوا سفر میں ہے
سرما کے بیج برف میں نیند میں بھی ہیں ڈرے ہوئے
کتنی شاخیں میری تیز ہوا سے ٹوٹی ہیں
کتنے زخم پرانے میں نے اپنی ڈھال بنائے
کتنی تلخ تھیں موتیں جو میں مر بھی چکا
ہر موت کی اجرت جنم نیا اک پھر سے تھا
خوش آمدید، موت! اے بابِ اسود
بج رہا ہے ترے پار اونچا سازینہ حیات
(جرمن سے اردو قالب: مقبول ملک)
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2819419201621928

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔