آج رات ہمارے نظام شمسی کا سب سے پُرانا اور سب سے بڑا سیارہ مشتری ہماری زمین کے عین پیچھے ہوگا… یعنی مشتری، زمین اور سورج ایک ہی لائن میں آجائیں گے… جس کا مطلب ہے کہ مشتری زمین کے نزدیک ہوگا اور بہت زیادہ روشن ہوگا… اگر آپ اِس وقت مشتری پر ہوتے تو آپ کو زمین سورج کے درمیان میں ایک نقطے کی شکل میں دکھائی دیتی… سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مشتری کی سطح پر ایک عظیم گیسی طوفانوں ساڑھے تین سو سال سے آیا ہوا ہے جو تاحال جاری ہے، اس عظیم طوفان کو آپ ٹیلی سکوپ کی مدد سے اپنے صحن میں کھڑے ہوکر بھی دیکھ سکتے ہیں… مشتری اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ جب چار صدیاں قبل گیلیلیو نے اپنی دوربین کے ذریعے مشتری کا مشاہدہ کیا تھا تو اس کو مشتری کے گرد چار چاند گھومتے ہوئے دکھائی دیے تھے، جنہیں ہم GalileonMoons بھی کہتے ہیں… ان چاندوں کو دیکھنے کے بعد نسل انسانی کو معلوم ہوگیا تھا کہ پوری کائنات زمین کے گرد نہیں گھومتی بلکہ اصل میں ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے…
محمد شاہ زیب صدیقی
زیب نامہ
مشتری پر 400 سال سے آئے ہوئے عظیم طوفان کے متعلق اُردو ڈاکومنٹری دیکھنے کے لیے:
https://youtu.be/SLXxR0CsLIU
#زیب_نامہ
#Jupiter #مشتری
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2819205038310011

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔