پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پروین شاکر کی بیسویں برسی پر تشنہ بریلوی نے جو نظم…

پروین شاکر کی بیسویں برسی پر تشنہ بریلوی نے جو نظم لکھی تھی اس کے دو بند پیش ہیں:

نغموں نے تیرا ساتھ دیا تو جدھر گئی
تجھ سے تو بزمِ شعر کی قسمت سنور گئی
جو بات کی وہ دل میں ہمارے اتر گئی
ہم تشنگانِ شعر کے سب جام بھر گئی
آخر بکھر گئی گلِ صد برگ کی طرح
سورج بلند تھا عَلَمِ مرگ کی طرح
نکہت ترے وجود کی پھیلی ہے کو بہ کو
پاتے ہیں تجھ کو بزمِ تصوّر میں روبرو
چشم و دہن وہی ، وہی انداز ہو بہو
نقشِ خیال اصل سے ملتا ہے مو بہ مو
بہلاؤ دل کو پر وہ سخنور چلی گئی
اور دیکھنے ابد کا سمندر چلی گئی
(تشنہ)