احمد فرازؔ
یہ کِس عذاب سے خائف مِرا قبیلہ ہے
کہ خُون مَل کے بھی چہروں کا رنگ پِیلا ہے
یہ کیسی زہر بھری بارشیں ہُوئیں اب کے
کہ میرے سارے گُلابوں کا رنگ نیلا ہے
ہو کِس طرح سے محبّت کی گفتگو، کہ ابھی
مِرے لہُو سے تِرا فرش و سَقْف گیلا ہے
گداگرانِ سُخن کو نوِید ہو، کہ یہاں
سُبک سری ہی فقط رزق کا وسیلہ ہے
فرازؔ اِس لئے ہم زندگی پہ مرتے ہیں
کہ یہ بھی زندگی کرنے کا ایک حیلہ ہے
احمد فرازؔ

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔