پروفیسر شائستہ زیدی کا یومِ پیدائش
28 اگست 1938
….
اے خداوندگانِ زمین و فلک
موت دو یا ہمیں زندگی بخش دو
یا نگاہوں سے اک اک کرن چھین لو
دھندلکوں کو یا تابندگی بخش دو
ہر خموشی کو ہر غم کو دے دوزباں
آج ہر درد کو نغمگی بخش دو
یا اندھیرے خلاؤں میں دم گھونٹ دو
یا ہواؤں کو پھر تازگی بخش دو
سر برہنہ ہے کب سے نگارِ حیات
اس کو پھولوں کی پاکیزگی بخش دو
……………………..
