پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پبلو نرودا (چلی کے شاعر) کی نظم کا اردو ترجمہ: کہ…

پبلو نرودا (چلی کے شاعر) کی نظم کا اردو ترجمہ:

کہو تم عدالت میں جانے سے پہلے
کہو تم وزارت میں جانے سے پہلے
کہو تم سفارت میں جانے سے پہلے
دکھاؤ ہمیں اپنے اعمال نامے
قیامت کے دن اور خدا پر نہ چھوڑو
قیامت سے یہ لوگ ڈرتے نہیں ہیں
اسی چوک میں خون بہتا رہا ہے
اسی چوک میں قاتلوں کو پکڑ کر
سزا دو سزا دو سزا دو سزا دو