پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

” روپیہ اگرچہ اجلا اور روشن ہے اور ظاہر میں کسی حس…

” روپیہ اگرچہ اجلا اور روشن ہے اور ظاہر میں کسی حسین کا گورا چہرا نظر آتا ہے مگر اس میں ایک ایسی سیاہی بھی ہے کہ اگر دیر تک ہاتھ میں رکھۓ تو ہاتھ کالے ہو جاتے ہیں ۔ یہی کالک اگر احتیاط نہ کی گئ تو ہاتھوں سے بڑھ کے منہ مین لگ جاتی ہے اور دولت مندوں کی صورت ایسی بنادیتی ہے کہ سوا غرض والوں کے کسی کو بھلی نہین معلوم ہوتی ۔ سچ یہ ہے کہ اس سے بہتر اور نمایاں کشمہ دولت کی حالت کا نہیں نظر آسکتا ۔
اگر اہلِ عالم کی غرضیں دولت والوں سے نہ اٹکی ہوتیں تو شائد ان سے برا کوئ نہ ہوتا اور کسی گروہ کی اتنی مذمت نہ کی جاتی جتنی کہ دولت مندوں کی ۔ مگر دولت ایسا جادو ہے کہ اپنے مالکوں ہی کو خراب اور بد صورت نہیں بناتا بلکہ گرد وپیش کے تمام لوگوں کو بھی جھوٹا، خوشامدی ذلیل اور سفلہ بنادیتا ہے ”
عبد الحلیم شرر