ویرانے کو وَحشت زندہ رکھتی ہے
دل کو ایک محبّت زندہ رکھتی ہے
آئنے کو زندہ رکھتا ہوں مَیں
مجھ کو حیرت زندہ رکھتی ہے
دیواروں کو ‘ دروازے کو ‘ آنگن کو
گھر آنے کی عادت زندہ رکھتی ہے
اپنے آپ سے کہتا ہوں ‘ مَیں زندہ ہوں
اور یہی اک صورت زندہ رکھتی ہے
صحرا میں بھی آنکھیں خشک نہیں ہوتیں
دریاؤں سے نسبت زندہ رکھتی ہے
( ذُوالفقار عادِلؔ )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔