وہ ہنستی آنکھیں حسیں تبسم دمکتا چہرہ کتاب جیسا
دراز قامت ہے، سرو آسا ہے، رنگ کھلتے گلاب جیسا
وہ دھیمے لہجے کے زیر و بم میں پھوار جیسی حسین رم جھم
ہے گفتگو میں بہم تسلسل، رواں رواں سا چناب جیسا
کچھ اس کے عارض کی دل فریبی، کچھ اس کے ہونٹوں کا رنگ دلکش
وہ سر سے پا ہے غزل کا لہجہ، نیا نیا سا شباب جیسا
کبھی وہ تصویر بن کے دیکھے کبھی وہ تحریر بن کے بولے
وہ پل میں گم صم وہ پل میں حیراں کسی مصور کے خواب جیسا
… More
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔