پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وہ تو خوشبو ہے ہر اک سمت بکھرنا ہے اسے دل کو ک…

وہ تو خوشبو ہے ہر اک سمت بکھرنا ہے اسے
دل کو کیوں ضد ہے کہ آغوش میں بھرنا ہے اسے

کیوں سدا پہنے وہ تیرا ہی پسندیدہ لباس
کچھ تو موسم کے مطابق بھی سنورنا ہے اسے

اس کو گُلچیں کی نگاہوں سے بچائے مولا
وہ تو غُنچہ ہے، ابھی اور نکھرنا ہے اسے

ہر طرف چاہنے والوں کی بچھی ہیں پلکیں
دیکھیے کون سے رستے سے گزرنا ہے اسے

… More