پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وہ بے وفا ہے تو کیا مت کہو بُرا اُس کو ۔۔۔نصیر ترا…


وہ بے وفا ہے تو کیا مت کہو بُرا اُس کو ۔۔۔نصیر ترابی۔۔!!

وہ بے وفا ہے تو کیا مت کہو بُرا اُس کو
کہ جو ہوا سو ہوا خوش رکھے خدا اُس کو

نظر نہ آئے تو اسکی تلاش میں رہنا
کہیں ملے تو پلٹ کر نہ دیکھنا اُس کو

وہ سادہ خُو تھا زمانے کے خم سمجھتا کیا
ہوا کے ساتھ چلا لے اڑی ہوا اُس کو

وہ اپنے بارے میں کتنا ہے خوش گماں دیکھو
جب اس کو میں بھی نہ دیکھوں تو دیکھنا اُس کو

ابھی سے جانا بھی کیا اس کی کم خیالی پر
ابھی تو اور بہت ہو گا سوچنا اُس کو

اسے یہ دُھن کہ مجھے کم سے کم اداس رکھے
مری دعا کہ خدا دے یہ حوصلہ اُس کو

پناہ ڈھونڈ رہی ہے شبِ گرفتا دلاں
کوئی پتاؤ مرے گھر کا راستا اُس کو

غزل میں تذکزہ اس کا نہ کر نصیرؔ کہ اب
بھلا چکا وہ تجھے تو بھی بھول جا اُس کو

نصیرؔ ترابی 1973ء


Comments

10 responses to “وہ بے وفا ہے تو کیا مت کہو بُرا اُس کو ۔۔۔نصیر ترا…”

  1. وہ بہار تھی کہ تو تھا، یہ غبار ہے کہ میں ہوں
    تو سواد خوش چراغی، میں دیار بے دیاراں

    نصیر ترابی

  2. کہیں ملے تو پلٹ کر نہ دیکھنا اس کو

جواب دیں