وہ اگر ہم خیال ہو جائیں
ختم سارے ملال ہو جائیں
شہر والوں کا ہے خدا حافظ
چور جب کوتوال ہو جائیں
ہے جدائی خدا کی اک نعمت
قربتیں جب وبال ہو جائیں
آؤ نکلیں انا کے خول سے اب
رابطے پھر بحال ہو جائیں
حوصلہ ہار دوں جلالؔ اگر
کام سارے محال ہو جائیں
قاسم جلال
مزید پڑھیں: قاسم جلال کی غزلیں — Qasim Jalal Ghazals کی مزید غزلیں
Comments
One response to “وہ اگر ہم خیال ہو جائیں ختم سارے ملال ہو جائیں ش…”
بہترین