پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نہ گھر ہے کوئی نہ سامان کچھ رہا باقی نہیں ہے کوئی …

نہ گھر ہے کوئی نہ سامان کچھ رہا باقی
نہیں ہے کوئی بھی دنیا میں سلسلہ باقی
…
افسانہ نگار، شاعر اور نقاد احمد ہمیش کی برسی
September 08, 2013

احمد ہمیش یکم جولائی 1940 کو ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلیا کے ایک چھوٹے سے گاوں بانسپار میں پیدا ہوئے۔احمد ہمیش، 8 ستمبر2013 ء کی شب کراچی میں انتقال کر گئے
….
کبھی تم نے کچھ تو دیا نہیں کبھی ہم نے کچھ تو لیا نہیں
ہمیں زندگی سے ہو بحث کیا کوئی واقعہ تو ہوا نہیں

مگر ایسی کوئی خلش بھی تھی جو فقط ہمارا نصیب تھی
کہ جو روگ ہم نے لگا لیا کسی اور کو تو لگا نہیں

ذرا دیکھنا کہ وہ کون ہے پس رمز وحشت عاشقی
بھلا کس نے ہم کو شکست دی کبھی پہلے ایسا ہوا نہیں

جسے پاس آنا تھا آ گیا اور نفس کے تار بھی جڑ گئے
کہ طلب کی تھیں یہی منزلیں کوئی فاصلہ تو رہا نہیں

بڑی وسعتیں ہیں زمین پر ہمیں اور چاہئے کیا مگر
وہ جو حسن اس کی نظر میں ہے کوئی اس سے بڑھ کر ملا نہیں

وہ جو مل چکی ہیں اذیتیں چلو مان لیں کہ بہت ہوا
مگر اب ملا ہے جو حوصلہ کسی اور کو تو ملا نہیں
….
تم ساتھ چلے تھے تو مرے ساتھ چلا دن
تم راہ سے بچھڑے تھے کہ بس ڈوب گیا دن

جو تم سے مہک جائے اک ایسی نہ ملی رات
جو تم سے چمک جائے اک ایسا نہ ملا دن

اک رنگئی حالات سے پتھرا گئیں آنکھیں
جس طرح کٹی رات اسی طرح کٹا دن

وہ اور مسافت تھی جسے جھیل چکے ہم
یہ اور مسافت ہے جسے جھیل رہا دن
………………..