نہیں ہم میں کوئی ان بن نہیں ہے بس اِتنا ہے کہ اب و…
نہیں ہم میں کوئی ان بن نہیں ہے
بس اِتنا ہے کہ اب وہ من نہیں ہے
میں اپنے آپ کو سُلجھا رہا ہوں
تُمہیں لے کر کوئی اُلجھن نہیں ہے
مُجھے تُم غیر بھی کیوں کہہ رہے ہو
بھلا کیا یہ بھی اپنا پن نہیں ہے
کسی کے من کو بھی دِکھلا سکے جو
کہیں ایسا کوئی درپن نہیں ہے
میں اپنے دوستوں کے صدقے لیکن
مرا قاتل کوئی دشمن نہیں ہے
(منگل نسیم)
انتخاب: فیصل خورشید