پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نوید رزاق بٹ کا یومِ پیدائش September 05, 1979 ……

نوید رزاق بٹ کا یومِ پیدائش
September 05, 1979
…..
تعارف: میرا نام نوید رزاق بٹ ہے اور گزشتہ برس سے "ابنِ مُنیب” تخلص اختیار کیا ہے (والد "مُنیب” تخلص کرتے ہیں)۔ تعلیم پی ایچ ڈی (اپلائیڈ میتھیمیٹکس) ہے اور شعبے کے اعتبار سے میں ریسرچر ہوں۔ پاکستان میں میرا تعلق لاہور سے ہے۔ عمر کے مختلف مراحل پاکستان اور مشرقِ وسطی میں گزرے اور 2006 میں پی ایچ ڈی کے لئے سویڈن منتقل ہوا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ریسرچ کے علاوہ ادب سے بہت لگاؤ ہے اور اپنی شاعری اور افسانے تین برقی کُتب کی صورت میں پیش کر چُکا ہوں:
– "نادان لاہوری” (شاعری، 2013)
– "مقدس لمحے” (شاعری، 2014)
– "بارہ افسانے” (نثر، 2015)
اِن کے علاوہ تازہ شاعری اور تحریریں اپنے صفحے، بلاگ اور دیگر فورمز پر پیش کرتا رہتا ہوں۔
آخر میں دعا کہ اللہ تعالی ہمیں اچھا کہنے، اچھا سُننے، اور اچھا کرنے کی توفیق دے، اور ہمیں آسانیاں بانٹنے والوں میں شامل کرے۔
….
چند منتخب اشعار
رائج ہے میرے دیس میں نفرت کا قاعدہ
ہو جس سے اختلاف، اسے مار ڈالیے
ابن منیب
ہر پل دلِ ناشاد تجھے یاد کرے ہے
بسمل تِرا حسرت تِری صیاد کرے ہے
– اِبنِ مُنیبؔ
ہم نے پائی ہے شِفا یار کی چوکھٹ سے مُنیبؔ
لوگ کہتے ہیں جو "بیمار”، تو بیمار سہی!
اِبنِ مُنیبؔ
ہزاروں غم ہیں دنیا میں، مگر شاعر کا غم اِتنا
جو اچھا شعر سنتا ہوں، وہ شعر اپنا نہیں ہوتا
– اِبنِ مُنیبؔ
میں نے سوکھے ہوئے پھولوں کو سجا رکھا ہے
اہلِ گلشن کو یہی مجھ سے شکایت ہو گی!
اِبنِ مُنیبؔ
……………………