پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نعتِ رسولِ مقبولﷺ – شاہدہ عروج خان چراغ ِ محبت جل…

نعتِ رسولِ مقبولﷺ – شاہدہ عروج خان

چراغ ِ محبت جلایا نبی ﷺنے
اندھیرا دلوں سے مٹایا نبی ﷺنے

محبت کی سانسیں اُکھڑنے لگی تھیں
محبت کو آ کر بچایا نبی ﷺنے

شرافت جو گھٹنوں کے بل گِر گئی تھی
اُسے پھر سے چلنا سکھایا نبی ﷺنے

بہت ابن ِآدم زمیں پر بسے تھے
مگر اُن کو انساں بنایا نبی ﷺنے

غلاموں کی حالت بہت ہی بُری تھی
اُنھیں بھی گلے سے لگایا نبی ﷺنے

اُمیدیں بھی تھک کر کہیں سو گئی تھیں
اُنھیں پھر سے آ کر جگایا نبی ﷺنے

مجھے نعت کہنے کی ہمت نہیں تھی
مجھے حوصلہ یہ دلایا نبی ﷺنے

عروج ؔاس سے واقف کوئی بھی نہیں تھا
ہمیں راز ِ ہستی بتایا نبی ﷺنے