پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ناول….. موت کی سیاہی مصنف….. ڈین کونٹز ترجمہ…

ناول….. موت کی سیاہی
مصنف….. ڈین کونٹز
ترجمہ….. ملک اسلم
تعارف…… کوثراسلام

چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری میں سائنس دان حیاتیاتی ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہے تھے ان میں ایک سائنس دان 400 تجربات کے بعد ایک وائرس بنانے میں کامیاب ہو گیا اس وائرس کو وہان-400 کا نام دیا گیا. یہ وائرس جانوروں سے انسان کو منتقل نہیں ہو سکتا تھا البتہ ایک انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہو سکتا تھا.
(یاد رہے کرونا وائرس کو بھی شروع میں وہان وائرس کہا جاتا تھا. اور کرونا وائرس بھی جانوروں سے انسانوں کو منتقل نہیں ہو سکتا)
یہ سائنسدان چین سے منحرف ہو کر امریکہ سے آ ملا. وہاں اس وائرس کی ویکسین کے لیے تجربات شروع ہوئے. اسے پراجیکٹ پنڈورا کا نام دیا گیا.
غلطی سے ایک ملازم وہان وائرس سے متاثر ہو گیا. وائرس سے متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں رکھا جاتا. لیکن یہ ملازم قرنطینہ سے بچنے کے لیے بھاگ گیا. اور راستے میں اس نے دیگر لوگوں کو بھی متاثر کیا. اور پھر واقعات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا.

ٹینا ایوانز کا اکلوتا بیٹا ایک سال پہلے ایک حادثے میں مر گیا تھا جس نے اسے ہلا کر رکھ دیا تھا. ایک سال بعد اسے خواب آنے لگے اور کچھ ایسے واقعات رونما ہونے لگے جس سے اسے یقین ہو رہا تھا کہ اس کا بیٹا زندہ ہے.

ٹینا نے ایک وکیل مائکل اسٹرائیکر سے مدد لینے کا فیصلہ کیا. اور اپنے بیٹے کی قبر کشائی میں مدد کی درخواست کی. جج اسٹرائیکر کا دوست تھا. اس نے اسے تمام حالات آگاہ کیا. جج نے چند گھنٹے بعد اس سے رابطہ کرنے کا کہا. وہ چند گھنٹے اتنے خوفناک تھے کہ ان کے لیے اپنی جانیں بچانا مشکل ہو گیا.

انہیں اتفاقاً پراجیکٹ پنڈورا کا پتا چل گیا. اور خفیہ ایجنسی ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گئی.

ایکشن سسپنس ہارر اور تھرل کا بہت خوبصورت امتزاج… اچھی کتابیں پڑھنے والوں کے لیے ایک تحفہ. ترجمہ بہت اچھا کیا گیا ہے.

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2896058753957972