پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

میں پکا عقیدہ رکھتا ہوں کہ پیسے میں کرپٹ کرنے کی ط…

میں پکا عقیدہ رکھتا ہوں کہ پیسے میں کرپٹ کرنے کی طاقت ہے۔۔ اگر کسی قلم کار کو اس کے ابتدائی دنوں میں کوئی ایوارڈ یا گرانٹ ملے خواہ یونائیٹڈ اسٹیٹس، سویت یونین یا مریخ سے ملے، وہ کسی نہ کسی حد تک سمجھوتے پر مائل ہو جائے گا۔۔ احسان مندی کے تحت یا دکھانے کے لیے کہ وہ سمجھوتا نہیں کر رہا، اس کا کام متاثر ہوگا۔۔۔۔

سوشلسٹ ملکوں میں یہ صورتحال زیادہ سنجیدگی اختیار کر چکی ہے۔۔ وہاں قلم کار ریاست کے لئے کام کرتا ہے۔۔

یہ خود ہی ایک بڑا سمجھوتا ہے، قلم کی اور قلم کار کی آزادی کا۔۔ اگر وہ اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق لکھتا ہے تو وہ یہ خطرہ مول لیتا ہے کہ کوئی آفسر، قریباً یقینی کوئی ناکام قلم کار یہ فیصلہ دے گا آیا اس کا لکھا شائع کیا جائے یا نہیں۔۔

اس سبب سے میرے خیال میں اس وقت تک قلم کار اپنی کتابوں سے اپنی معاش پیدا کرنے کے لائق نہیں ہوتا، اسے کوئی ثانوی پیشہ اختیار کرنا چاہیے۔۔ میرے اپنے معاملے میں یہ ثانوی کام صحافت اور اشتہار کا کام رہا۔۔ میں نے کبھی پیسے لیکر نہیں لکھا۔۔!!

گابریئل گارسیا مارکیز
••••

حوالہ : تنہائی کے سو سال ایک مطالعہ
مصنف : عبداللہ جاوید
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3011460775751102