پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

میں جب وہ مختصر سا گیت سنتا ہوں (جرمن شاعر ہائنر…

میں جب وہ مختصر سا گیت سنتا ہوں

(جرمن شاعر ہائنرش ہائنے کی ایک نظم)

میں جب وہ مختصر سا گیت سنتا ہوں
مری محبوب گاتی تھی کبھی جو
اک بے کراں درد کی شدت سے مرا سینہ
پھٹ جانا چاہتا ہو جیسے بس
جنوں پھر وصل کی خواہش کا مجھے لے کر
جاتا ہے پہاڑی جنگلوں کی رفعتوں کو
وہاں میرا دردِ بے پایاں
سیلِ اشک بن کر بہہ نکلتا ہے

(جرمن سے اردو ترجمہ: مقبول ملک)

Hör ich das Liedchen klingen,
Das einst die Liebste sang,
So will mir die Brust zerspringen
Vor wildem Schmerzendrang.
Es treibt mich ein dunkles Sehnen
Hinauf zur Waldeshöh’,
Dort löst sich auf in Tränen
Mein übergroßes Weh.

(Heinrich Heine)

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2886136358283545