پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

"محبت کی نظمیں اور بے بسی کا گیت" (مترج…

"محبت کی نظمیں اور بے بسی کا گیت"
(مترجم زاہد امروز)

تمھارا سینہ کافی ہے۔۔۔پابلو نیرودا

میرے دل کے لیے تمھارا سینہ کافی ہے

اور تمھاری آزادی کے لیے میرے پَر

تمھاری روح میں جو بھی سورہا تھا

مجھ میں سے اُٹھ کر جنت میں چلاجائے گا

تم میں ہردن کا التباس ہے

تم پھولوں پر شبنم کی صورت جلوہ گرہوتی ہو

تم اپنی غیر موجودگی سے اُفق کو بے وقعت کردیتی ہو

تم لہروں کی طرح ہمیشہ متحرک رہتی ہو

میں نے کہا تھا

تم ہوا میں صنوبروں اور کشتیوں کے بادبان کی طرح گاتی ہو

تم انھیں کی طرح دراز قد اور کم گو ہو

تم میں طویل سمندری سفر کی اُداسی ہے

تم پرانے راستوں کی طرح اپنے گرد چیزیں سمیٹ لیتی ہو

تمھارا وجود بازگشتوں اور پُرانی یادوں سے بھرا ہُوا ہے

میں جاگا مگر اُس وقت تک

تمام پرندے ہجرت کرچکے تھے

جوکبھی تمھاری روح میں سوتے رہے تھے

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2885119595051888