پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

میں بتا دوں تمہیں ہر بات ضروری تو نہیں آخری …

میں بتا دوں تمہیں ہر بات ضروری تو نہیں
آخری ہو یہ ملاقات ضروری تو نہیں

جیت جانا تُمہیں دُشوار نہیں لگتا تھا
آج بھی ہو گی مجھے مات ضروری تو نہیں

آدمی فہم و ذکاء سے ہے مزین لیکن
بند ہو جائے خرافات ضروری تو نہیں

دِل کی راہوں پہ کڑا پہرا ہے خوش فہمی کا
مُجھ سے کھیلیں میرے جذبات ضروری تو نہیں

امتحاں گاہ سے تو جاتے ہیں سبھی خُوش ہو کر
ٹھیک ہوں سب کے جوابات ضروری تو نہیں

ممتحن میں تو تیرے نام سے لرزاں تھی مگر
تیرے تیکھے ہوں سوالات ضروری تو نہیں

مُجھ کو اِنسان کی قدریں بھی بہت بھاتی ہیں
بیش قیمت ہوں جمادات ضروری تو نہیں

یوں تو زر اور زمیں بھی ہیں مگر عورت ہو
باعثِ وجہ فسادات ضروری تو نہیں

ہر نئے سال کی آمد پر یہ کیوں سوچتی ہوں
اب بدل جائیں گے حالات ضروری تو نہیں

پروین شاکر

المرسل: فیصل خورشید


Comments

25 responses to “میں بتا دوں تمہیں ہر بات ضروری تو نہیں آخری …”

  1. اللہ تعالٰی جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرماۓ آمین

  2. Allah Tallah apnay Jawaray Rehmat may Jagah daay Ameen Sooma Ameen

جواب دیں