میر تقی میرؔ
سینہ دَشنوں سے چاک تا نہ ہُوا
دِل جو عُقدہ تھا سخت، وا نہ ہُوا
سب گئے ہوش و صبر و تاب و تواں!
دِل سے اِک داغ ہی، جُدا نہ ہُوا
ظلم و جور و جفا، سِتم، بیداد
عِشق میں تیرے، ہم پہ کیا نہ ہُوا
ہم تو ناکام ہی جہاں میں رہے
یاں کبھو اپنا مُدّعا نہ ہُوا
میرؔ افسوس وہ کہ جو کوئی
اُس کے دروازے کا گدا نہ ہُوا
میر تقی میرؔ

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔