پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

میرے جیسے بن جاؤ گے جب عِشق تُمہیں ہو جائے گا دیوا…


میرے جیسے بن جاؤ گے جب عِشق تُمہیں ہو جائے گا
دیواروں سے سر ٹکراؤگے جب عِشق تُمہیں ہو جائے گا

ہر بات گوارا کرلو گے مَنّت بھی اُتارا کرلو گے
تعویذیں بھی بندھواؤ گے جب عِشق تُمہیں ہو جائے گا

تنہائی کے جُھولے جُھولو گے ہر بات پُرانی بُھولو گے
آئینے سے تم گھبراؤگے جب عِشق تُمہیں ہو جائے گا

جب سورج بھی کھو جائے گا اور چاند کہِیں سو جائے گا
تُم بھی گھر دیر سے آؤ گے جب عِشق تُمہیں ہو جائے گا

بے چینی جب بڑھ جائے گی اور یاد کِسی کی آئے گی
تم میری غزلیں گاؤ گے جب عِشق تُمہیں ہو جائے گا۔۔۔!

کلام سعید راہی
آواز چِترا سنگھ جگجیت سنگھ

Muhammad Malik


Comments

2 responses to “میرے جیسے بن جاؤ گے جب عِشق تُمہیں ہو جائے گا دیوا…”

جواب دیں