میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
ہوا و حرص والا دل بدل دے
خدایا فضل فرما دل بدل دے
بدل دے دل کی دنیا دل بدل دے
گناہ گاری میں کب تک عمر کاٹوں
بدل دے میرا رستہ دل بدل دے
سنوں میں نام تیرا دھڑکنوں میں
مزا آجائے مولا دل بدل دے
ہٹا لوں آنکھ اپنی ماسوا سے
جیوں میں تیری خاطر دل بدل دے
کروں قربان اپنی ساری خوشیاں
تو اپنا غم عطا کر دل بدل دے
سہل فرما مسلسل یاد اپنی
خدایا رحم فرما دل بدل دے
پڑا ہوں تیرے در پہ دل شکستہ
رہوں کیوں دل شکستہ دل بدل دے
تیرا ہو جاؤں اتنی آرزو ہے
بس اتنی ہے تمنا دل بدل دے
میری فریاد سن لے میرے مولا
بنا لے اپنا بندہ دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
دل مخموم کو مسرور کر دے
دل بے نور کو پر نور کر دے
میرا ظاہر سنور جائے الٰہی
میرے باطن کی ظلمت دور کر دے
مے وحدت پلا مخمور کر دے
محبت کے نشے میں چور کر دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
مولانا ذولفقار احمد نقشبندی

میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے ہوا و حرص والا دل بدل…
Comments
9 responses to “میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے ہوا و حرص والا دل بدل…”
-
Ameen
-
بہت ہی کماااااااااااااااااااااآل
-
Ameen
-
آمین ، جزاک اللہ
-
Bhtareeeen
-
Behad umdaaa
-
آمین
-
Amen
-
Bhhhhhhht khooooob
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔