منٹو کی آج برسی کی مناسبت سے نامی انصاری کی ایک نظ…


منٹو کی آج برسی کی مناسبت سے نامی انصاری کی ایک نظم "مرگ چمن” آپ کی نذر…

"مرگ چمن”
شاخ گل ٹوٹ گئی،موج صبا رقصاں ہے
مرگ منٹو سے یہاں روح ادب نوحہ کناں
اک ستارہ کہ حوادث نے جسے پالا تھا
اک مفکر کہ بدلنا تھا جسے نظم چمن
ہائے وہ رند، کہ دانا ئے مئے و مینا تھا
ہائے وہ مرد،کہ یکتائے غم دوراں تھا
زندگی آج اگر اس سے گریزاں ہے تو کیا
شاخ گل ٹوٹ گئی ، بزم چمن قائم ہے

نامی انصاری