پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

”اظہار اور رسائی“ سے ایک ٹکڑا۔ مُو قلم ، ساز، گلِ…

”اظہار اور رسائی“ سے ایک ٹکڑا۔

مُو قلم ، ساز، گلِ تازہ ، تِھرکتے پاؤں
بات کہنے کے بہانے ھیں بہت
آدمی ، کس سے مگر بات کرے ؟؟

بات جب حیلۂ تقریبِ ملاقات نہ ھو
اور رسائی کہ ھمیشہ سے ھے کوتاہ کمند
بات کی غایتِ غایات نہ ھو

ایک ذرّہ کفِ خاکستر کا , شررِ جَستہ کے مانند کبھی
کسی انجانی تمنّا کی خلش سے مسرور

اپنے سینے کے دھکتے ھُوئے تنّور کی لَو سے مجبور
ایک ذرّہ کہ ھمیشہ سے ھے خود سے مہجُور
کبھی نیرنگ صَدا بن کے , جھلک اُٹھتا ھے

”ن.م.راشد“

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house