پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منطق، طبیعات اور ریاضی کے علوم میں جب میں نے کمال …

منطق، طبیعات اور ریاضی کے علوم میں جب میں نے کمال حاصل کرلیا تو الہیات کی جانب متوجہ هوا. ارسطاطالیس کی مابعدالطبیعات کا مطالعہ کیا لیکن اسکے مضامین میری سمجه میں نہ آئے، مصنف جو کچه بتانا چاهتا تها وہ غیر واضح ہی رها. میں نے اس کتاب کا چالیس بار مطالعہ کیا جس سے یہ کتاب مجهے زبانی یاد هوگئی لیکن پهر بهی اس کتاب کے مضامین میری سمجه سے باهر تهے. آخر مایوس هوکر میں نے دل میں کہا کہ میں اس کتاب کے سمجهنے کا اهل نہیں هوں، اسلیئے میں نے یہ کتاب اپنے مطالعاتی کتب کی فہرست سے خارج کرکے الگ کردیا.

ایک دن عصر کے وقت کاغذ فروشوں کے بازار میں ایک شخص اپنے هاته میں ایک کتاب لیئے اعلان کرهاتها کہ " اے علم کے رکهوالو اس نایاب کتاب کو مجه سے خرید لو جسے میں انتہائی سستے داموں بیچ رها هوں. اس نے مجهے بهی اسے خریدنے کی آفر کی لیکن میں نے کتاب دیکه کر اس خاطر خریدنے سے انکار کردیا کہ اس کتاب سے مجهے کچه فائدہ نہیں هوگا.
کتاب بیچنے والے نے مجه سے کہا کہ یہ اچهی کتاب خرید لو جو میں آپکو صرف تین درهم میں دونگا کیونکہ مجهے پیسوں کی سخت ضرورت هے.
میں نے کتاب خرید لی اور اسے گهر لے آیا. کهول کے دیکها تو یہ مالبعدالطبیعات کے موضوع پر ابونصرفارابی کی کتاب تهی. میں نے اسے پڑهناشروع کیا اور جیسے جیسے آگے بڑهتاگیا، مجه پر مابعدطبعیات کے راز کهلتے گئے
اب میں مابعدطبعیات کے حوالے سے قریب قریب سب کچه سمجه چکاتها. اس طرح میں نے اپنے علم کو مکمل کرلیا. میری خوشی کی انتہا نہیں رهی تهی. میں نے اس خوشی میں دوسرے دن فقیروں اور مسکینوں کو صدقہ دیا.

"میں اپنے سامنے منطق، فلسفہ اور فقہ کے مسائل جمع رکهتا، پهر دلائل پر غور کرتا، فرضی مقدمات بناکر اسے متعلقہ مسائل میں رکه کر اس پر غور کرتا اور پهر ان سے اپنے نتائج اخذ کرتا.
" جب کبهی مجهے کسی مسلے کا حل نہ ملتا تو جامع مسجد جاکر نماز پڑهتا ور خدا سے گڑگڑا کر مسلے کے حل کیلئےدعا کرتا..
"رات کو چراغ کی روشنی میں دیر تک پڑهتا رهتا. جب نیند کا غلبہ یا کمزوری هوتی تو شراب کا پیالہ پی لیتا جس سے طاقت عود کر آتی اور میں دوبارہ مطالعے میں مصروف هوجاتا.
کبهی کبهی ایسا هوجاتا کہ مجه پر غنودگی طاری هوجاتی تو نیند میں ہی مجهے زیرمطالعہ مسائل نظر آنے لگتے حتی کہ ایسے کئی مسائل تهے کہ جو خواب میں ہی حل هوئے.

"ابن سینا"

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2815706761993172