پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ملال چھوڑ دوں ذکرِ ملال بھی نہ کروں؟ یہ قی…

ملال چھوڑ دوں ذکرِ ملال بھی نہ کروں؟
یہ قید اچھی ہے میں عرضِ حال بھی نہ کروں

کرم کرو !! مرا احساس چھین لو مجھ سے
کہ میں تمہاری جفا کا خیال بھی نہ کروں

جو التجا کو سمجھتے ہو احتجاج مرا
تو کیا یہ چاہتے ہو میں سوال بھی نہ کروں

(محمود سروش)

المرسل :-: ابوالحسن علی (ندوی)

May be an image of 1 person

مزید پڑھیں: محمود سروش کی غزلیں — Mahmood Sarosh Ghazals کی مزید غزلیں