پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مغنیوں کو بلاؤ کہ نیند آ جائے کہو وہ گیت سناؤ…

مغنیوں کو بلاؤ کہ نیند آ جائے
کہو وہ گیت سناؤ کہ نیند آ جائے

چلے بھی آؤ مرے جیتے جی اب اتنا بھی
نہ انتظار بڑھاؤ کہ نیند آ جائے

چراغِ عمرِ گذشتہ بجھا دیا کس نے
وہی چراغ جلاؤ کہ نیند آ جائے

حقیتوں نے تو کھل کھل کے نیند اڑا دی ہے
نئے طلسم بناؤ کہ نیند آ جائے

سکوں نصیبو! اِدھر آؤ اور کوئی تدبیر
ذرا ہمیں بھی بتاؤ کہ نیند آ جائے

بڑی طویل ہے محشر کسی کے ہجر کی بات
کوئی غزل ہی سناؤ کہ نیند آ جائے

(محشر عنایتی)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی